30 مارچ 2026 - 21:46
وعدہ صادق- 4 کی 86ویں لہر + 2؛ ایران پر جارحیت کرنے والے کبھی بھی جان بچا کر بھاگ نہیں سکے ہیں، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا: ہم نے اپنی تاریخ میں ثابت کیا ہے کہ جس نے ہمارے ملک پر حملہ کیا وہ بچ کر نہ بھاگ سکا۔ آج ہم تاریخ سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے سپاہ پاسداران کی کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:

- وکٹوریا (بغداد)، عریف جان (کویت) اور الخرج (سعودیہ) میں امریکیوں کے آپریشنل ڈھانچوں کو تباہ کیا گیا۔

- بحرین، اربیل، اور امارات میں چھپے ہوئے امریکی - صہیونی دہشت گرد فوجیوں کی نفریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

- الخرج میں تین e3g آواکس طیاروں کو تباہ کیا گیا جو امریکی فوجی کے انتہائی بیش بہا اثاثوں میں شامل ہیں اور ان کی مجموعی قیمت 2/1 ارب ڈالر تھی۔

- گذشتہ دن خرم آباد میں دو آربیٹر ڈرون تباہ کئے گئے۔

انھوں نے کہا: اسی اثناء میں فوج نے بھی آج صبح بے شمار ڈرونز فائر کرکے دشمن کو نشانہ بنایا:

- اردن کے الازرق اڈے میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے نفری سے بھرے بیرکوں کو تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ الازرق امریکی اڈہ اردن کے مشرق میں واقع تزویراتی اڈہ ہے جہاں سے ایران پر حملے کئے جاتے ہیں

- فوج کی فضائی دفاعی سسٹم نے ایک امریکی ڈرون کو ہرمز کے مشرق میں مار گرایا۔

"وما النصر إلا من عند الله العزیز الحکیم"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha