30 مارچ 2026 - 02:48
رہبر انقلاب نے عراقی قوم اور دینی مرجعیت کا شکریہ ادا کیا

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے ساتھ یکجہتی کی بنا پر، اپنے پیغام میں نجف اشرف میں دینی مرجعیت اور عراقی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراق کی سرکاری خبر ایجنسی (واع) نے خبر دی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے ایک پیغام میں، ایران کے ساتھ یکجہتی پر، نجف اشرف میں دینی مرجعیت اور عراقی عوام کی  کا شکریہ ادا کیا۔

اسی سلسلے میں عراق کی مجلس اعلیٰ کے میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ اس جماعت کے سربراہ شیخ ہمام حمودی بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق کے میزبان تھے۔

اس بیان کے مطابق، اس ملاقات میں 'امریکہ اور صہیونی ریاست کی جارحیتوں' ان سے نمٹنے کے عمل نیز جنگ رکنے کے سلسلے میں سفارتی چینلز پر تبادلۂ خیال ہؤا۔

اس بیان کے مطابق، بغداد میں ایران کے سفیر نے اس ملاقات کے دوران رہبر انقلاب کا ذاتی پیغا شیخ حمودی کی تحویل میں دیا جس میں ایران کے موقف کی مضبوطی اور ان حالات سے نمٹنے کی ایرانی طاقت پر زور دیا گیا ہے۔

نیز اس پیغام میں نجف اشرف میں دینی مرجعیت اور شیخ حمودی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور عراقی عوام کی حمایت، اور ایرانی قوم کی مدد اور یکجہتی کے اظہار کے لئے چلائی گئی مہم کو اثر گذار قرار دیا گیا ہے۔

اس پیغام کے آخر میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے 'یکجہتی کے جذبے' کی اہمیت زور دیا گیا ہے اور اس رویے کو علاقائی خطروں سے نمٹنے کا کلیدی عامل قرار دیا گیا ہے۔

مورخہ 28 فروری کو اسلامی جموریہ ایران پر مشترکہ امریکی ـ صہیونی جارحیت کے آغاز سے اب تک عراق میں کئی مراجع تقلید نے قابضین کے خلاف جہاد کا فتویٰ دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

عراقی عوام نے بارہا، ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کسی بھی ملک پر جارحیت کی اجازت نہیں دے گی۔

عراقی قوم نے بھی بغداد سمیت مختلف شہروں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرکے ایران پر امریکی - صہیونی جارحیت کی مذمت کی ہے اور ایران کی حکومت اور مسلح افواج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha