اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا نے یمنی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ سعودی حمایت یافتہ ذرائع ابلاغ کی جھوٹی کہانیاں اب ان کے اپنے سامعین کے سامنے بھی بے نقاب ہوچکی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کا مغربی ساحل اور تعز صوبے کے تمام مغربی علاقے یمنی مسلح افواج کے اہلکاروں کے تحفظ میں ہیں۔
یمنی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یمن کا طلوعِ سحر سعودی نظام کے زوال کا گواہ ہے اور یمن کی تاریخ میں سعودی نظام کا سیاہ باب جلد لپیٹ دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ