24 مارچ 2026 - 00:54
اگر ایران میں بجلی کے ڈھانچوں پر حملہ ہؤا تو مغربی ایشیا میں امریکی مفادات کو نابود کریں گے، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا: "امریکہ کے دہشت گرد صدر نے جارحانہ اقدامات اور عالمی امن کو نیست و نابود کرنے کے تسلسل میں دھمکی دی کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا: "امریکہ کے دہشت گرد صدر نے جارحانہ اقدامات اور عالمی امن کو نیست و نابود کرنے کے تسلسل میں دھمکی دی کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنائے گا۔

ہم نے بار بار کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف دشمن اور نقصان دہ آمد و رفت کے لئے بند ہے اور ابھی تک مکمل طور پر ہمارے 'ذہین کنٹرول' کے تحت ہے؛ اور غیر نقصان دہ آمد و رفت، خاص ضوابط کے تحت، ہماری سلامتی اور مفادات کے تحت ہوتی ہے۔

لیکن اگر امریکہ نے ایرانی بجلی گھروں پر امریکی دھمکیوں پر عمل ہؤا تو سزا دینے کے لئے ہمارے اقدامات فورا انجام پانا شروع ہوجائیں گے:

1۔ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہوجائے گا اور جب تک کہ ہمارے بجلی گھروں کی تعمیر نو مکمل نہ آبنائے ہرمز بند رہے گا

2۔ صہیونی ریاست کے تمام تر بجلی گھر اور توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

3۔ خطے میں اسی قسم کی وہ تمام کمپنیوں، جن میں امریکہ کے حصص ہیں، مکمل طور پر تباہ کی جائیں گی۔

4۔ خطے کے ان ممالک کے تمام بجلی گھر ہمارے لئے جائز نشانہ ہیں جو امریکی اڈوں کے میزبان ہیں۔

مغربی ایشیا کے خطے میں جہاد عظیم امریکہ کے تمام تر مفادات کی مکمل تباہی کے لئے سب کچھ تیار ہے۔

ہم نے جنگ کا آغاز نہیں کیا اور اب بھی ہم شروع کرنے والے نہیں ہونگے؛ لیکن اگر دشمن نے ہمارے بجلی گھروں کو نقصان پہنچایا تو ہم اپنے ملک اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے کچھ بھی کریں گے اور مذکورہ بالا اہداف کی مکمل تباہی کا نہ رکنے والا عمل شروع کیا جائے گا، اور کوئی بھی چیز خطے میں امریکہ اور اس کے حلیفوں کے توانائی، تیل اور صنعت کے بنیادی ڈھانچے اور امریکہ کے تیل  تباہ کرنے کے لئے ہماری کاروائیوں میں رکاوٹ نہیں بن سکے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha