24 مارچ 2026 - 03:15
ایران کے دو میزائل لگنے سے 200 سے زیادہ صہیونی زخمی ہو گئے، صہیونی میڈیا کا اعتراف

صہیونی اخبار نے لکھا کہ ایران سے داغے گئے دو میزائل کل مقبوضہ سرزمین میں دیمونا اور عراد پر لگے۔ مجموعی طور پر 200 افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا:

ایران سے داغے گئے دو میزائل کل مقبوضہ سرزمین میں دیمونا اور عراد پر لگے۔ مجموعی طور پر 200 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ اعداد و شمار ایسے حال میں شائع ہوئے ہیں کہ اسرائیلی ذرائع جراحتوں اور ہلاکتوں کو شدت سے سینسر کر رہے ہیں۔

نیز یہ کہ کسی کو بھی [گویا] مقبوضہ فلسطین میں ہلاک ہونے کا حق حاصل نہیں ہے بلکہ انہیں صرف زخمی ہونے کی اجازت ہے!

ادھر حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان کی سرزمین اور عوام کے دفاع میں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی ریاست کے فوجی ٹھکانوں اور فوجی مراکز کے خلاف 63 کاروائیاں انجام دی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha