بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 72ویں لہر کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور شمال میں صہیونی ٹھکانوں اور مراکز نیز خطے میں دہشت گرد امریکی فوج کے بحری بیڑے پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے۔
یہ کاروائی مبارک کوڈ نیم "یا رسول اللہ(ص)" کے ساتھ شروع ہوئی اور مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور شمال میں صہیونی مراکز اور ٹھکانوں نیز خطے میں دہشت گرد امریکی فوج کے پانچویں بحری بیڑے کو سوپر ہیوی قدر اور عماد میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یہ کاروائی مرکزی ایران میں ـ شمالی ایران کی طرف جانے والے دشمن کی فضائیہ کے ایک اسکواڈرن کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے بعد ـ انجام پائی، اور دشمن کے طیاروں پر کامیاب حملے بجائے خود ملت ایران کے لئے خوشخبری کے زمرے میں آتے ہیں۔
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 72ویں لہر کو امام حسین(ع) کے 72 شہید ساتھیوں اور شہید آیت اللہ سید محمد حسینی بہشتی اور ان کے 72 شہید ساتھیوں کے نام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ