21 جولائی 2026 - 01:04
بحیرہ جنوبی چین میں نئی ​​بحری جھڑپ

فلپائنی بحریہ اور چینی کوسٹ گارڈ کے درمیان آج متنازعہ علاقے "رینائی جیاؤ (Ren'ai Jiao)" میں جسمانی تصادم ہؤا جس کے نتیجے میں ایک فلپائنی ملاح، سر میں ڈنڈوں، لاٹھیاں اور چپو لگنے سے زخمی ہو گیا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ بنا؛ فلپائنی بحریہ اور چینی کوسٹ گارڈ کے درمیان "ایونگین شوال (Ayungin Shoal)" کے نام سے مشہور علاقے کے قریب جھڑپ ہوئی۔

ڈنڈوں، لاٹھیوں اور چپوؤں کی ضربوں کے تبادلے کی صورت میں ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں ایک فلپائنی ملاح سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔

فلپائنی بحریہ نے سوشل نیٹ ورک فیس بک پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ چینی کوسٹ گارڈ کا انفلٹیبل موٹر بوٹ (Inflatable motor boat) ـ جس پر آٹھ افراد سوار تھے ـ پرانے جنگی جہاز "بی آر پی سیرا میڈرے (BRP Sierra Madre)" کے قریب پہنچا جو 1999 سے چٹانوں کے اس خطے میں لنگر انداز ہے، اور فلم بندی اور تصاویر لینا شروع کر دیں۔

جواب میں، فلپائنی بحریہ نے چینی کشتی کو دور دھکیلنے کے لیے دو کشتیاں اس علاقے میں بھیجیں، جس کے نتیجے میں جسمانی تصادم ہؤا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha