بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الجزیرہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: ہمارے دوستوں نے گذشتہ 47 برسوں کے دوران ریاست ہائے متحدہ کو فوجی اڈے دیئے اور امریکہ کے ساتھ ـ جو ہمارا دشمن تھا ـ دوستانہ تعلقات قائم کئے؛ انہیں نے امریکہ کو خدمات فراہم کیں اور بدستور یہی کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بعض دوستوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے حالانکہ اسرائیل عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے حتی کہ اب بھی ہمارے کچھ دوست اجازت دے رہے ہیں کہ ان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کیا جاتا رہے۔
انھوں نے کہا: مجھے امید ہے ہمارے دوست اس مسئلے ک سمجھ لیں کہ ہم گذشتہ 47 برسوں میں ان کے دوست اور پڑوسی تھے، لیکن ان کے بعض اقدامات نے ہمیں آج کی صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔"
ثاکٹر عراقچی نے کہا: ہم جنگ بندی پر یقین نہیں رکھتے، ہم جنگ کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں؛ جنگ کے خاتمے کا مطلب یہ ہے کہ تمام تر محاذوں پر جنگ اختتام پذیر ہو جائے۔ یہ خطے میں امن کے حق میں ہے کہ ایک بار ہمیشہ کے لئے، خطے میں جنگ کا مسئلہ حل ہو جائے، اور پورے خطے میں امن قائم ہوجائے؛ لبنان میں، یمن میں، عراق میں، ایران میں اور خطے کے تمام تر ممالک میں۔ امن کو اس علاقے میں وسیع البنیاد اور ہمہ جہت ہونا چاہئے اور تمام ممالک کو اس سے مستفید ہونا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
تصویری خبر | صدی کا توحیدی ترین جملہ: 'یقین جانو اللہ تمہارے ساتھ نہیں ہے'
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یمن کی انصار اللہ تحریک کے قائد سید عبدالملک بدرالدین حوثی نے نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مخاطب ہوکر کہا تھا: جب سمندر تمہارے ساتھ ہے، فضا تمہارے ساتھ ہے، برّ (خشکی اور زمین) تمہارے ساتھ ہے، تیل تمہارے پاس ہے، پیسہ تمہارے پاس ہے، کرائے کے قاتل تمہارے ساتھ ہیں، اور پھر کامیاب نہیں ہورہے ہو تو یقین جانو کہ اللہ تمہارے ساتھ نہیں ہے۔۔۔ یہ وہ جملہ جو آج امریکہ اور اسرائیل کو بھی کہا جا سکتا ہے: "یقین جانو، اللہ تمہارے ساتھ نہیں ہے۔"
آپ کا تبصرہ