20 مارچ 2026 - 04:08
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 64ویں لہر، صہیونی مراکز اور دہشت امریکی فوج کا پانچواں بحری بیڑا نشانے پر

سپاہ پاسداران کے ادارہ تعلقات عامہ کے مطابق، جمعرات 19 مارچ کو معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 64ویں لہر انقلاب اسلامی کے دو اماموں اور شہدائے دفاع مقدس، دفاع حرم، اور صہیونی امریکی محاذ کے خلاف حالیہ دفاع مقدس کے تمام شہداء کے نام کر دی گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے ادارہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ جمعرات 19 مارچ کو معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 64ویں لہر انقلاب اسلامی کے دو اماموں اور شہدائے دفاع مقدس، دفاع حرم، اور صہیونی امریکی محاذ کے خلاف حالیہ دفاع مقدس کے تمام شہداء کے نام کر دی گئی۔

یہ کاروائی مبارک کوڈ نیم "یا زہرا (سلام اللہ علیہا) کے ساتھ جمعرات کی صبح کو انجام پائی، اور مقبوضہ فلسطین کے مرکزی اور شمالی علاقوں بشمول بن گوریون ہوائی اڈے، صہیونی فوجی نفری، حیفا کی ریفائنریوں، ریشون لتصیون، اور دیگر مقامات کو قدر، عماد، خیبر شکن اور کئی وارہیڈز کے حامل 9 سوپر ہیوی خرمشہر میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

نیز خطے میں دہشت گرد امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، اور یہ کاروائی انتہائی درستگی سے مکمل کامیابی کے ساتھ سرانجام کو پہنچی۔

پناہگاہوں میں خفت و ذلت، صہیونیوں کی شب و روز کی زندگی بن گئی ہے اور انہیں ان متعفن پناہ گاہوں سے باہر نکلنے کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔

اے صہیونیو! تریسٹھویں لہر کے ساتھ ہی تمہیں طویل قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ کم از کم دو تہائی صہیونی آبادی اس عرصے میں پناہ گاہوں کے اندر قید ہے۔ الحاج قاسم سلیمانی نے تم سے کہا تھا کہ "اس میدان کے مرد ہیں، تمہارے لئے"، ہم تمہیں چھوڑیں گے نہیں، بدبخت ہو جاؤ گے۔

یہ صہیونی ریاست اور دہشت گرد امریکہ کی دست درازیوں کا چھوٹا سا جواب ہے، اچنبھوں کا انتظار کرو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha