بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ معرکہ وعدہ صادق-4 کی 63ویں لہر میں خطے میں امریکہ سے منسلک تیل کی تنصیبات کو کوڈنیم "یا صاحبَ الزمان عَجَّلَ اللہُ تَعَالیٰ فَرَجَہُ الشَّریف" نشانہ بنایا گیا، اور یہ لہر اسلامی جمہوریہ کے بہادر اور شہید وزیر اطلاعات کے نام کر دیا گیا۔
معرکہ وعدہ صادق-4 کی 63ویں لہر پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللَّهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِینَ
فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُواْ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ
معرکہ وعدہ صادق-4 کی 63ویں لہر میں خطے میں امریکہ سے منسلک تیل کی تنصیبات کو کوڈنیم "یا صاحبَ الزمان عَجَّلَ اللہُ تَعَالیٰ فَرَجَہُ الشَّریف" نشانہ بنایا گیا، اور یہ لہر اسلامی جمہوریہ کے بہادر اور شہید وزیر اطلاعات کے نام کر دیا گیا۔
مکار اور جھوٹے دشمن نے کل ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تاکہ ایران کے مجاہد عوام کو انتقام لیں جو جنگ کے آغاز سے سڑکوں پر آئے ہوئے ہیں اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ہم جنگ کا دائرہ تیل کی تنصیبات تک نہیں پھیلانا چاہتے تھے اور یہ نہیں چاہتے تھے کہ دوست اور پڑوسی ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچے، لیکن دشمن نے ہماری توانائی کے ڈھانچے پر جارحیت کرکے ہمیں جنگ کے نئے مرحلے میں داخل کر دیا، اور ایران کے بنیادی ڈھانچوں کے دفاع کی ضرورت نے ہمیں امریکہ اور امریکی شیئرہولڈرز سے منسلک توانائی کے ڈھانچے پر وار کرنے پر آمادہ کیا۔
چنانچہ دشمن کی خباثت کے فورا بعد ہم نے ـ دشمن کی جارحیت کی سطح پر ـ ایک بھاری جوابی کاروائی کا آغاز کیا اور امریکی مفادات سے منسلک ڈھانچوں کو نذر آتش کر دیا۔
امریکی اور صہیونی جارحوں کو خبردار کرتے ہیں کہ تم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے توانائی کے ڈھانچوں پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا جس کا جواب بھی اسی سطح پر دیا گیا۔ اور اگر تم نے یہ غلطی دہرائی تو ہمارے اگلے حملے تمہاری اور تمہارے حلیفوں کے توانائی کے ڈھانچوں کو مکمل پر تباہ و برباد کرکے رکھ دیں گے۔
وَمَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِندِ اللّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ