18 مارچ 2026 - 01:12
امریکی شکست کی ساتھ نشانیاں، سی این این

امریکی شکست کی ایک نشانی یہ ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کو طاقت کے ذریعے کھول دینا آسان کام نہیں ہے۔ اس اقدام نے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||

1۔ جنگ کا کنٹرول اس جنگ کے علاقائی اور بین الاقوامی [منفی] نتائج ٹرمپ کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

2۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کو طاقت کے ذریعے کھول دینا آسان کام نہیں ہے۔ اس اقدام نے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافہ کیا ہے۔

3۔ ایران کے تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، اور یوں ایران کے زوال یا شکست و ریخت کے سلسلے میں امریکی اندازے پوری طرح شکست کھا گئے ہیں۔ انقلاب اسلامی کے نئے قائد کے انتخاب نے واشنگٹن کی اس توقع کا راستہ بند کر دیا ہے۔

4۔ واشنگٹن مناسب وقت پر جنگ بندی کے اعلان سے عاجز ہے۔

5۔ ایران کا جوہری مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے۔ تہران کے پاس اعلی افزودہ یورینیم کے ذخائر بدستور موجود ہیں۔

6۔ حکومت کے خلاف مبینہ عوامی بغاوت کی امریکی امید بھی خاک میں مل گئی ہے۔

7۔ امریکہ کے اندرونی محاذ پر جنگ سے جنم لینے والی کشیدگیاں نمایاں ہو رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha