22 مارچ 2026 - 15:37
مآخذ: ابنا
اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، اگلے مرحلے کی تیاری کا اشارہ:ایرانی اسپیکر

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ پیش رفت کے تناظر میں اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ پیش رفت کے تناظر میں اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر اپنے بیان میں کہا ہیکہ کیا کہ اگر اسرائیل حساس اور انتہائی محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے تو یہ جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخلے کی علامت ہو سکتی ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پہلے سے تیار کردہ اگلے اقدامات پر عمل درآمد کا وقت آ گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha