بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || DP Word کمپنی نے اپنے گاہکوں کے لئے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورت حال کی بنا پر، سرکاری حکام نے جبل علی بندرگاہ کی عارضی بندش کی ہدایت جاری کی ہے۔
یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کارکن، گاہک اور تجارتی کارکن محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ دبئی میں واقع جبل علی بندرگاہ دنیا کی پر ہجوم ترین کنٹینر بندرگاہوں میں سے ہے اور یہ انسان کے ہاتھوں بنی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔
جبل علی ـ دبئی کے پورٹس اور فری زونز گروپ (DP World) کا ـ علمبردار کہلاتا ہے، محض ایک بندرگاہ نہیں ہے بلکہ یہ امریکہ کے اہم فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کا میزبان بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ