11 مارچ 2026 - 15:25
مآخذ: ارنا
ایران کے نئے رہبر کی  حیثیت قانونی ہے؛ اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں

  انھوں نے کہا کہ بیجنگ دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا چاہے وہ جس بہانے سے بھی ہو، سخت مخالف ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، چین کے دفتر خارجہ  کے ترجمان نے پیر کو اپنی پریس کانفرنس کے دوران، ایران میں نئے رہبر کے انتخاب پر بیجنگ کے ردعمل کے بارے میں  چین کے نیشنل ٹی وی کے  نامہ  نگارکے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے چین سارے معاملات پر نظر رکھے ہوا ہے، ایرانیوں نے یہ فیصلہ اپنے ملک کے آئين کے مطابق کیا ہے۔

  انھوں نے کہا کہ بیجنگ دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا چاہے وہ جس بہانے سے بھی ہو، سخت مخالف ہے۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے قومی  اقتدار اعلی،سلامتی اور ارضی  سالمیت کا احترام ضروری ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha