3 جنوری 2026 - 19:24
امریکہ فوراً مادورو کی موجودگی کی جگہ بتائے، روس

روسی کے محکمۂ خارجہ نے وینزویلا کے صدر کے ملک سے نکلنے کی اطلاعات کے جواب میں، امریکہ سے فوری طور پر ان اور ان کی اہلیہ کی موجودگی کی جگہ کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ روسی محکمۂ خارجہ نے وینزویلا میں آج کے واقعات کے حوالے سے اپنے دوسرے بیان میں اعلان کیا کہ ماسکو ان اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے جن سے پتہ چلتا ہے کہ مادورو کو وینزویلا سے زبردستی باہر نکالا گیا ہے، اور مسئلے کی وضاحت کا مطالبہ کرتا ہے۔

ماسکو نے کہا، "اگر مادورو اور ان کی اہلیہ واقعی وینزویلا چھوڑنے پر مجبور کیے گئے ہیں، تو یہ اس ملک کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔ روس امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوراً مادورو اور ان کی اہلیہ کی موجودگی کا مقام بتا دے"۔

روسی محکمۂ خارجہ نے اس سے پہلے ایک بیان جاری کرتے ہوئے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو "مسلح جارحیت" قرار دیا تھا اور اس کی سخت مذمت کی تھی۔

ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کا پیش کردہ جواز بے بنیاد ہے اور ان الزامات کی بنیاد حقیقت پسندانہ سفارت کاری کے بجائے وینزویلا کی حکومت کے ساتھ امریکہ کی نظریاتی دشمنی۔

ادھر ماسکو نے اس حملے کے جواب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فوری میٹنگ بلانے کے لیے وینزویلا اور کچھ لاطینی امریکی ممالک کے مطالبے کی حمایت کی ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha