3 جنوری 2026 - 16:55
امریکہ کے خلاف وینزویلا کی مزاحمت کا اعلان؛ "وہ ہمیں جھکا نہیں سکیں گے"، وزیر دفاع

وینزویلا کے وزیر دفاع نے ملکی خودمختاری کے دفاع کے لئے وینزویلا کی فوجی قوتوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وینزوویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز (Vladimir Padrino López) نے ہفتے کے روز امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے خلاف کیے گئے حملوں کے تناظر میں زور دے کر کہا: "ہم قوم کے جامع دفاع، نظم و ضبط اور امن کی بحالی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،

انھوں نے کہا کہ آج صبح واشنگٹن کی جانب سے وینزویلا کے علاقے میں "گھٹیا اور بزدلانہ" حملہ کیا گیا، جس میں ان کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں سے اپنے میزائلوں اور راکٹوں سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا اور ہم اس جارحیت کی مذمپ کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا: "علاقے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ بننے والے ان گھٹیا اور بزدلانہ جارحیت کے مقابلے میں، ہم بین الاقوامی برادری اور تمام کثیرالجہتی اداروں کے سامنے سخت ترین احتجاج پیش کرتے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی پر امریکی حکومت کی مذمت کی جائے اور اس کو جوابدہ بنایا جائے۔"

انھوں نے یاددہانی کرائی کہ غیر ملکی فوجوں کی موجودگی نے ہمیشہ اپنے پیچھے صرف "موت، دکھ اور تباہی" چھوڑی ہے۔

پیڈرینو نے کہا کہ یہ جارحیت ہمارے ملک پر "سب سے بڑا ظلم" ہے، جو ہمارے اہم وسائل ہتھیانے کی ناقابل تسکین امریکی لالچ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کیریبین میں امریکی افواج کی تعیناتی کا مقصد "حتمی طور پر حکومت کی تبدیلی" پر مجبور کرنا اور "ہمیں شمالی امریکی سامراج کے عزائم کے تابع کرنا" ہے۔

انھوں نے وینزوییلا کو آزادی دلانے والوں قائدین سے ورثے میں ملے ہوئے حوصلے کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا: غیر ملکی افواج نے وینزویلا پر حملہ کیا ہے، "لیکن وہ اس ملک اور اس قوم کو جھکا نہیں سکیں گے"؛ اور بولیورین نیشنل آرمڈ فورسز کے فوجی اور عوام متحد ہوکر مزاحمت کی ناقابل تسخیر دیوار کھڑی کریں گے۔

انھوں نے کہا: "مایوسی حملہ آور کی حلیف ہے"، "یکجہتی ہمارے وطن کی ڈھال ہے"، "دشمن خوف پھیلانا چاہتا ہے، لیکن اس کے سامنے ہم خوفزدہ نہیں ہوگے"، "افراتفری اور انتشار سے بچیں، کیونکہ دشمن جتنا مہلک ہتھیار ہے"۔

واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات، کاراکس (وینزویلا کے دارالحکومت) کے کچھ فوجی اڈوں پر امریکی افواج نے حملہ کیا۔

امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے، وینزویلا کی حکومت نے اس کے خلاف فضائی حملوں کے بعد "مسلح جدوجہد" کا حکم دیا ہے۔ نیز، متعدد لاطینی امریکی رہنماؤں نے وینزویلا کے خلاف امریکہ کی تازہ ترین جارحیت کی مذمت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha