اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد کیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق، وینزویلا میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دکھائی دیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کاراکس میں کم از کم 7 دھماکے سنائی دیے جبکہ نچلی پرواز کرنے والے طیاروں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
مغربی میڈیا کے مطابق بڑے فوجی اڈے کے قریب واقع جنوبی کاراکاس کا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وینزویلا اور امریکا کے درمیان دن بہ دن کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ