3 جنوری 2026 - 20:00
وینزویلا میں امریکی کارروائی ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے، گوٹیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وینزویلا میں امریکی فوجی جارحیت کے بعد کے حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر نے انتونیو گوٹیرس کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے "وینزویلا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش" کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے علاقے کے لئے پریشان کن نتائج ہو سکتے ہیں اور یہ ایک خطرناک مثال قائم کر سکتی ہے۔"

ڈونلڈ ٹرمپ نے آج وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کرکے ملک سے باہر لے جایا گیا ہے۔

وینزویلا پر امریکی حملے کے خلاف ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر وسیع رد عمل اور تنقید سامنے آئی ہے، جس نے اس کی قانونی جوازیت پر سوال اٹھائے ہیں اور اس کے ممکنہ نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha