اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان، کے مجاہد شہید حسن محمد خلیل نصر اللہ کا آج اس ملک کے جنوبی علاقے البازوریہ میں جلوس جنازہ نکالا گیا جو عراق میں جہادی کاروائیوں کے دوران شہید ہوئے۔
شہید نصر اللہ کے جنازے پر حزب اللہ کے عہدہ داروں اور دیگر افراد نے نماز جنازہ ادا کر کے انہیں دیگر شہداء کے پاس دفن کر دیا۔
اس شہید کے جلوس جنازہ میں حزب اللہ کے عہدہ داروں کے علاوہ اس ملک کے دیگر سیاسی اور سماجی عہدہ داروں نے بھی شرکت کی۔
عراق کی تنظیم صدر کے رہبر مقتدیٰ صدر نے لبنان جا کر اس شہید کے گھر حاضری دی اور اس کے اہل خانہ کو تبریک و تسلیت پیش کی۔
حزب اللہ کے بعض عہدہ داروں نے البازوریہ میں مقتدیٰ صدر کا استقبال کیا۔















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲