2 نومبر 2025 - 23:38
ہم جوہری تنصیبات کو زیادہ قوت کے ساتھ تعمیر کریں گے، صدر پزشکیان +ویڈیو

صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا: علم ہمارے سائنسدانوں کے ذہنوں میں ہے، اور عمارتوں یا کارخانوں کے تباہ ہونے سے ہماری ترقی کا سفر نہیں رکتا؛ ہم ان تنصیبات کو دوبارہ اور زیادہ طاقت کے ساتھ تعمیر کریں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) فارس نیوز ایجنسی ـ ابنا || صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران کی جوہری توانائی ایجنسی میں حاضر ہو کر، صحت، علاج اور ریڈیائی ادویات (Radiopharmaceuticals) بنانے کے شعبے میں جوہری صنعت کے سائنسدانوں کی تازہ ترین اختراعی کامیابیوں کی نمائش کا دورہ کیا، اور پھر اس صنعت کے اعلیٰ منتظمین کے ساتھ ہونے والے ایک پرخلوص اجلاس سے خطاب کیا۔

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے  نے 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں ـ بالخصوص ملک کے عظیم جوہری شہداء ـ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، جوہری سائنسدانوں کی کوششوں کو علمی-سائنسی جہاد اور قوم کی مخلصانہ خدمت کی مثال قرار دیا اور کہا:

• جو کام ہمارے پیارے سائنسدان اس مرکز میں ریڈیائی ادویات بنانے اور علاج کی نئی ثیکنالوجیز کے حصول بنانے کے لئے کر رہے ہیں، بنیادی ضرورت ہے ہے جسے مزید تیزی اور طاقت کے سرانجام دینا چاہئے۔

• ریڈیائی ادویات کی تیاری میں ایران کا  ایک خاص مقام ہے اور یہ ٹیکنالوجی قومی دولت پیدا کرنے اور عالمی منڈی میں حصہ لینے کا امکان فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لئے آج ملک کے لئے نئی ٹیکنالوجیز بروئے کار لانا اور عالمی مسابقت میں سنجیدگی سے حصہ لینا بہت ضروری ہے۔

• طاقتور استعماری قوتیں کوشش کرتی ہیں کہ ایران سمیت آزاد ممالک، جدید ٹیکنالوجیز سے محروم کر دیں اور ہم صرف ان کی لگائی ہوئی صنعتوں میں اسمبلنگ پر انحصار کرتے رہیں، تاکہ وہ خود چیزیں بنا سکیں، دوائیں تیار کر سکیں اور انہیں مہنگے داموں دیگر قوموں کو بیچ سکیں۔

• عالمی منڈی میں ریڈیائی ادویات کا حصہ حاصل کرنے کے لئے تزویراتی منصوبوں کی ضرورت ہے۔ موجودہ سرگرمیاں بہت قابل قدر ہیں، لیکن ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعات کی ترقی اور برآمدات کے لئے پیشہ ورانہ منصوبہ بندی اورمارکیٹنگ بھی ضروری ہے۔ یقیناً ہماری مصنوعات کا معیار، اثرانگیزی اور مناسب قیمت ہمیں مسابقت میں آگے لے جائے گی۔

• ایرانی سائنسدانوں سے دشمنی اور ان کا قتل، ایران کی سائنسی اور ٹکنیکی خودمختاری سے عالمی طاقتوں کی پریشانی کا نتیجہ ہیں۔

• ہم بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ جوہری ہتھیار بنانا ہمارے پروگرام میں شامل نہیں ہے، اور وہ یہ جانتے بھی ہیں۔ لیکن وہ جھوٹے دعوؤں کو ایران کی ترقی روکنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرتے آئے ہیں۔

• ہمارے نوجوان اور سائنسدان ملکی مسائل حل کرنے اور ضروریات پوری کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ وہ بے کار بیٹھیں اور کچھ بھی نہ کریں اور ملک دوسروں کی مصنوعات کا محتاج رہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو قومی ضروریات سے جوڑا ہے اور اس راستے پر مضبوطی سے گامزن ہیں۔

• جوہری ٹیکنالوجی کے صحت اور زراعت اور ماحولیات اور مختلف صنعتوں میں وسیع استعمالات (Applications) ہیں۔ آج جو تمام کامیابیاں دیکھی گئیں، وہ عوام کی صحت اور معاشرے کی خدمت کے لئے ہیں۔

• بدقسمتی سے ان کامیابیوں کو متعارف کروانے اور دشمنوں کی جھوٹی پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنانے میں ہم سے کوتاہی ہوئی ہے۔ ان مصنوعات کو متعارف کروانے اور ان کی مارکیٹنگ کے لئے مؤثر طریقہ کار وضع کرنا ضروری ہے۔

• ہم روزانہ لاکھوں بیرل قیمتی تیل اور گیس جلاتے ہیں اور فوسل ایندھن (Fossil-fuel) استعمال کرتے ہیں، جس سے نہ صرف ماحول آلودہ ہوتا ہے بلکہ ہم اضافی قدر پیدا کرنے کے لئے سائنسی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے سے غفلت برتتے ہیں۔ اس چیلنج کو حل کرنا ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی ذمہ داری ہے، اور یہی صلاحیتیں ہیں جو دشمن کو پریشان کرتی ہیں اور ایرانی سائنسدانوں سے ان کی دشمنی کا سبب بنی ہیں۔

• وہ ہمارے سائنسدانوں کا قتل کرتے ہیں کیونکہ وہ ان سے مارکیٹ چھین سکتے ہیں، ہمارے معاشرے میں صلاحیتیں پیدا کر سکتے ہیں اور بیرونی دنیا سے ملک کی وابستگی کو ختم کر سکتے ہیں۔

• سائنس ہمارے سائنسدانوں کے ذہنوں میں ہے، اور عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ہم دوبارہ اور زیادہ طاقت کے ساتھ انہیں تعمیر کریں گے۔

• ملک کے بڑے مسائل کو حل کرنے میں چوتھی نسل کی یونیورسٹیوں کا کردار بہت اہم ہے، اور دنیا کی چوتھی نسل کی یونیورسٹیوں کی سب سے اہم خصوصیات 'ضرورت پر ارتکاز'، بین الشعباتی تعلق تعاون، اور 'مسئلہ حل کرنے' سے عبارت ہیں۔ ہماری جوہری صنعت کے سائنسدانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پانی، زراعت اور ماحولیات جیسے مختلف شعبوں میں فروغ دیں۔

• ملک کے وسائل کا صحیح استعمال بنیادی ضرورت ہے۔ یہ ہم ہی ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ ملک کے موجودہ وسائل سے کیا تیار کریں، کیسے تیار کریں، کس معیار کے ساتھ اور کہاں، تقسیم کریں، اور ہمارے اہل علم ہی ہیں جو اس معاملے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔

• بدقسمتی سے پرامن جوہری سرگرمیوں کے خلاف منفی ماحول سازی اور وسیع پیمانے پر یک طرفہ پراپیگنڈا مہم اس قدر وسیع پیمانے چلائی گئی اور عوامی ذہن میں یہ بات بٹھانے کی کوشش کی گئی کہ "جوہری صنعت" کا مطلب "ایٹمی ہتھیار" بنانا ہے۔ حالانکہ جوہری صنعت درحقیقت سائنسی اور علمی و صنعتی صلاحیتوں اور وسائل کا ایک وسیع مجموعہ ہے۔ اس صنعت کا ایک چھوٹا سا جزء ناہنجار اور غیرانسانی بم پر منتج ہوتا ہے، جبکہ اس صنعت کا باقی سارا حصہ بنی نوع انسان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہے۔

• اس صنعت کو قروغ دینے کا ہمارا مقصد عوام کی ضروریات پوری کرنا اور ملک کی خوشحالی میں اضافہ کرنا اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے، نہ کہ ہتھیار بنانا۔

• حکومت کا عزم ملک کی پرامن جوہری صنعت کی ترقی کی مکمل حمایت کرنا، ہے اور وہ پوری طاقت سے اس کی پیشرفت اور ان صلاحیتوں کو تقویت پہنچانے کی کوششوں کی پشت پناہی کرے گی۔

• حکومت کا عزم ہے کہ ملک کی پرامن جوہری صنعت کی ترقی کی مکمل حمایت کرے اور ان صلاحیتوں کی نشوونما اور تقویت کے لئے اپنی پوری کوشش کرے گی۔

• سائنسدانوں کی محنت اور منظم منصوبہ بندی سے ہم عالمی جوہری مصنوعات کی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھا سکتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے ملک کے جوہری سائنسدانوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا: "ہم آپ جوہری سائنسدانوں کی قدر کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ مل کر پیارے ایران کی عظمت کے لئے مل کر کوشش کریں گے، کیونکہ ملک کا مستقبل علم و سائنس کی بلندیوں پر پہنچنے اور ایج ٹیکنالوجیز (Edge Technologies) کی طرف بڑھنے پر منحصر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha