صدر پزشکیان
-
چین کا سترواں یوم جمہوریہ؛
چین نے دنیا کے ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کا ماحول فراہم کیا ہے، صدر مسعود پزشکیان
صدر نے کہا کہ یوم جمہوریہ، چینی قوم کی ترقی اور بالیدگی کی راہ میں میں اتحاد، پیشرفت اور شاندار کامیابیوں کی علامت ہے، جس نے دنیا کے ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کا ماحول فراہم کیا ہے۔
-
یورپ کے ساتھ تعلقات ایران کی توقعات کے مطابق فروغ نہ پا سکے، صدر پزشکیان
مسعود پزشکیان نے فن لینڈ کے صدر سے ملاقات میں کہا: یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عمل ہمارے منشا کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکا۔ آج یہ تعلقات اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ تین یورپی ممالک ہمارے خلاف اسنیپ بیک میکانزم کے نفاذ کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
صدر پزشکیان کا دورہ نیویارک؛
اسنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کی صورت میں، مذاکرات بے معنی ہو جائیں گے، صدر پزشکیان
صدر ایران نے ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا: مغربی ممالک کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا ثبوت دینا چاہیے، اگر اسنیپ بیک میکانزم فعال ہؤا تو مذاکرات بے معنی ہو جائیں گے۔
-
-
عزتمدانہ خارجہ پالیسی؛
ایران دباؤ اور دھونس دھمکیوں میں مذاکرات نہیں کرتا، صدر پزشکیان
ایرانی صدر ـ جو نیویارک کے دورے پر ہیں ـ نے رہبر انقلاب کے اس قول کو دوبارہ شائع کیا کہ "کوئی باشعور سیاستدان دھمکیوں کے تحت مذاکرات کی تائید نہیں کرتا"، درحقیقت امریکہ کے سامنے اسلامی جمہوریہ کے عزتمندانہ اصولوں پر قائم رہنے کا واضح پیغام دیا ہے۔
-
صدر پزشکیان کا دورہ نیویارک؛
نیویارک جانے سے قبل، صدر پزشکیان کی رہبر انقلاب سے ملاقات
صدر جمہوریہ، نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ جانے سے قبل رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
-
شنگھائی تعاون تنظيم کا سربراہی اجلاس؛
شنگھائی سربراہی اجلاس: ایران اکیلا نہیں ہے؛ 20 معاہدے اور ایک عالمی مذمت
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بیان کے ایک حصے میں، ـ جو آج پیر کو چین میں جاری ہؤا ـ رکن ممالک نے جون 2025ع میں اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی فوجی جارحیتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
-
تصویری خبر | ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کا نیا موسم شروع ہؤا ہے، صدر پزشکیان
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دورہ پاکستان کے بعد ٹویٹ پیغام میں لکھا: "میں نے دوست اور برادر ملک پاکستان کا اپنا پہلا دورہ اس ملک کے اعلیٰ عہدیداروں کے پرتپاک استقبال کے ساتھ، مکمل کیا۔ میں محترم صدر جناب آصف علی زرداری، اپنے گراں قدر بھائی شہباز شریف، اور پاکستان کے دیگر سیاسی و فوجی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کا ایک نیا موسم شروع ہو چکا ہے۔"
-
علاقائی تعاون؛
اسلامی ممالک فعال سفارت کاری سے، غزہ میں جرائم اور مظالم کا سلسلہ روک دیں، صدر پزشکیان پزشکیان
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے ملائیشیا کے وزیر اعظم سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا: اسلامی ممالک فعال سفارت کاری کے ذریعے غزہ میں جاری مظالم کا سلسلہ روک دیں۔ انھوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری صہیونی ریاست کے مظالم کسی بھی آزاد اور حریت پسند انسان کے لئے قابل قبول نہیں ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی ممالک فعال سفارت کاری اور دباؤ کے ذریعے ان مظالم کو روکیں گے اور متحدہ طور پر ذمہ دارانہ ردعمل ظاہر کریں گے۔
-
وعدہ صادق-3؛
ہمارے جوہری پروگرام کے خاتمے کی بات ایک وہم ہے / یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی، صدر پزشکیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ہمارے جوہری پروگرام کے خاتمے کی بات صرف ایک وہم ہے۔ انھوں نے کہا: ہم اسرائیل کی کسی بھی فوجی کارروائی سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور ہماری افواج دوبارہ مقبوضہ علاقوں کے اندر تک حملے کرنے کے لئے تیار ہیں۔
-
قم المشرفہ: ایران کا جوہری حق ناقابلِ تردید ہے، آیت اللہ سعیدی
آیت اللہ سعیدی نے کہا: بیت المقدس پر قابض ریاست کے جرائم پر مغرب کی حمایت شرمناک ہے اور امریکی الزامات کا صدر پزشکیان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
-
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی موجودگی میں "ویکسین ایکوسسٹم ٹاور" کے اجلاس
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ویکسین ایکوسسٹم ٹاور کے ماہرین کے اجلاس میں شرکت کرکے اس سلسلے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔