18 دسمبر 2025 - 18:27
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو بھی عدالت میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپاں کردیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز لگائے گئے ہیں۔

سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کوعدالت میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

انسداددہشتگردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکم نامے کی روشنی میں نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

نوٹسز کے مطابق ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کررہے یا روپوش ہیں،  سہیل آفریدی ،شفیع اللہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوں۔

نوٹسز میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان کی پیشی سے متعلق یہ آخری موقع دیا جارہا ہے، ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha