بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایک عرب صارف نے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لکھا: کیا تاریخ یاد رکھے گی، کہ شام کے علاقے جولان کو ایک "جولانی" شخص نے [یہودیوں کے ہاتھ] بیچ ڈالا؟ یہ حقیقتا ایک انوکھا واقعہ ہے اور یہ بیچنے والا تمام تر دوسرے بیچنے والوں میں انوکھا شخص ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق ایک لبنانی صارف نے X نیٹ ورک میں الجولانی-ٹرمپ کے مصافحے کی تصویر شائع کرکے لکھا: اس نادان شخص الجولانی نے ہزاروں خودکش حملہ آوروں کو موت کے منہ میں بھیج دیا کہ جاکر پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے ساتھ دن کا کھانا کھائیں لیکن خود ٹرمپ کے پاس کھانا کھانے چلا گیا!
رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے فرمایا: میرا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ کی توفیق سے، اللہ کی عزت و جلال سے، فلسطین صہیونی غاصبوں پر غلبہ پائے گا؛ یہ ضرور ہو کر رہے گا۔ باطل کا ایک دور ہوتا ہے، کچھ دنوں تک جلوہ گری کرتا ہے، لیکن اسے [بہرحال] جانا ہے، اس کو حتمی طور پر جانا ہے؛ اس میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے۔ یہ جو ظواہر دکھائی دیتے ہیں، کچھ سرگرمیاں دکھا رہے ہیں، اور شام اور دوسرے علاقوں میں پیشقدمی کر رہے ہیں، لیکن یہ ان کی قوت کا ثبوت نہیں ہے یہ ان کی کمزوری کی علامت ہے، اور مزید ضعف اور کمزوری کا سبب بنے گی؛ ان شاء اللہ
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | سائبر اسپیس کے صارقین نے کچھ تصاویر اور ویڈیو کلپس شائع کئے ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ شام پر مسلط کردہ دہشت عناصر نے اس ملک کے قومی ہیرو اور فلسطینی کاز کے حامی واحد عرب حکمران، سابق صدر حافظ الاسد کے مقبرے کو نقصان پہنچایا ہے اور نذر آتش کیا ہے اور کچھ ذرائع نے کہا ہے کہ ان کے جسد خاکی کے باقیات کو بھی قبر سے نکال کر کسی اور جگہ منتقل کیا گیا ہے۔