22 جون 2025 - 17:26
امریکہ اور اسرائیل پشیمان کرنے جواب کا انتظار کریں، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر مجرم امریکی ریاست کی غیرقانونی جارحیت کی مذمت کی اور زور دیا کہ ایران پر حملہ کرنے والے پشیمان کر دینے والے جواب کا انتظار کریں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر مجرم امریکی ریاست کے غیرقانونی حملے کی مذمت کی۔

سپاہ پاساداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کی شریف اور بہادر قوم!

مجرم امریکی حکومت نے آج صبح صہیونی ریاست کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہوکر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن جوہری مراکز پر غیرقانونی فوجی حملہ کر کے ایک واضح اور بے مثال جرم کا ارتکاب کیا ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون، این پی ٹی معاہدے اور ممالک کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ صہیونیوں کی جارحیت کے پہلے لمحے سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے لئے یہ بات واضح تھی کہ اس جارحیت کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں صہیونیوں کو مکمل امریکی مکمل حمایت حاصل ہے اور اس کا بنیادی کردار ہے؛ اور اس اقدام نے ایک بار پھر جارح محاذ کی میدانی صورت حال کی شدید کمزوری اور نااہلی کا ثبوت فراہم ک۔ا ہے۔ نہ تخلیقی صلاحیت ہے اور نہ ہی وہ سخت جوابی کارروائیوں سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے ماضی کی ناکام حماقتوں کا اعادہ، اس کی تزویراتی نااہلی اور خطے کے زمینی حقائق سے بے خبری، کی غمازی کرتا ہے۔ واشنگٹن نے بار بار کی ناکامیوں سے سبق سیکھنے کے بجائے پرامن تنصیبات پر براہ راست حملہ کرکے عملاً خود کو جارحیت کی صف اول میں کھڑا کر دیا ہے۔

اللہ کے فضل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جامع معلوماتی نگرانی کے تحت اس جارحیت میں شامل ہونے والے طیاروں کے پرواز کے مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

جیسا کہ ہم بارہا واضح کرچکے ہیں، خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد، پھیلاؤ اور وسعت ان کا نقطہ قوت نہیں بلکہ ان کی کمزوری ہے اور اس کمزوری نے انہیں دوہرے خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

ہم دوٹوک انداز میں واضح کرتے ہیں کہ جمہوری اسلامی ایران کی مقامی اور پرامن جوہری ٹیکنالوجی کسی بھی حملے سے ختم نہیں ہوگی، بلکہ یہ حملہ ہمارے پرعزم نوجوان سائنسدانوں کی ترقی اور ٹیکنالوجی میں مزید پیشرفت کی عزم کو اور مضبوط کرے گا۔ عظیم ایرانی قوم اور پوری دنیا بخوبی جانتی ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اس ہمہ جہت جارحانہ جنگ کے میدان کو خوب پہچانتی ہے اور کبھی بھی ٹرمپ اور سفید فام کے مجرم حکمرانوں کے شوروغل سے مرعوب نہیں ہوتی۔ ان جارحیتوں اور ظالمانہ کارروائیوں کے جواب میں 'عملیات وعدہ صادق 3' کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کی 20 لہریں سہنے کا صہیونیوں کو تجربہ بھی ہے، اور یہ صہیونی ریاست کے اہم مراکز، بنیادی ڈھانچے اور مفادات کے خلاف انتہائی درست، نشانہ بند اور تباہ کن انداز میں جاری رہے گا۔ [تل ابیب کا ایک تہائی حصہ اور حیفا کا بڑا حصہ غزہ کی تصویر پیش کر رہا ہے]۔

آج کے امریکی دہشت گرد ریاست کے حملے نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے جائز دفاعی حق کے دائرے میں حملہ آوروں کے وہم و گمان سے بالاتر اقدامات کرنے کی راہ دکھائی ہے۔ اس سرزمین پر حملہ کرنے والوں کو پشیمان کر دینے والے جوابات کا انتظار کرنا چاہئے۔

خدائے قادر متعال کی قدرت پر بھروسہ کرتے ہوئے، سپریم کمانڈر انچیف کی حکمت عملی فیصلوں اور عظیم ایرانی قوم کی حمایت کے ساتھ ساتھ اسلامی محاذ مقاومت اور دنیا بھر کے حق پسندوں اور آزادی کے متوالوں کے تعاون سے، ہم ایران کی عظمت اور سلامتی کے دفاع میں ثابت قدم ہیں۔ ان شاء اللہ ہم ایران اور ایرانی قوم ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی تاریخ ساز فتوحات کے گواہ بنیں گے۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha