بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا |
امریکہ کی جانب سے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات تباہ کیے جانے کے دعوے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔
ایٹمی تنصیب نطنز اصفہان میں واقع ہے جبکہ اراک میں خُندب اور قم میں فردو ایٹمی تنصیب واقع ہے۔
ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی تصدیق کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نطنز میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ جبکہ فردو ایٹمی تنصیب کا داخلی اور خارجی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔
قم کے نائب گورنر مرتضیٰ حیدری نے کہا کہ فردو ایٹمی تنصیب کے ایک حصے پر دشمن کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
حملوں پر ردعمل میں اصفہان کے نائب گورنر اکبرصالحی کا کہنا ہےکہ جارح اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اصفہان اور کاشان میں ایئرڈیفنس نظام فعال ہوگیا تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے تینوں ایٹمی تنصیبات کچھ عرصے پہلے خالی کرالی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ