22 جون 2025 - 19:19
امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں ایران کی مدد و حمایت سب پر واجب ہے، بحرینی عالم دین

قم میں بحرینی طلباء کے علمی ادارے کے سربراہ شیخ عبداللہ الدقاق نے کہا کہ صہیونی دشمن اور امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحانہ حملے کیے ہیں، اور سب پر فرض ہے کہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور ایران کی مدد کریں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ بحرینی طلباء کے علمی ادارے کے سربراہ شیخ عبداللہ الدقاق نےنے فارس نیوز ایجنسی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا:

- سب سے پہلے میں امیرالمومنین حضرت علیؑ کا وہ فرمان یاد دلاتا ہوں جو تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے کہ آپؑ نے فرمایا: 'ظالم کا گریبان پکڑو اور مظلوم کی مدد کرو۔'

- ہم دیکھ رہے ہیں کہ صہیونی دشمن اور امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحانہ حملے کیے ہیں۔ سب پر فرض ہے کہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اور اسلامی ایران کی مدد کریں۔

- دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزادی پسندوں کو احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کرکے مکار امریکہ اور مجرم اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرنا چاہئے۔ یہ مظاہرے امریکہ اور ناجائز اسرائیلی ریاست کے سفارت خانوں کے سامنے ہونے چاہئیں۔ امریکہ اور یورپ میں رہنے والوں کو اس معاملے میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ اثر ہو۔

ظالم اور مظلوم کی صحیح شناخت کے لیے میڈیا کی ذمہ داری انتہائی اہم ہے۔ دانشوروں کو ریڈیو، ٹی وی اور عالمی میڈیا کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع کی ضرورت کو واضح کرنا چاہیے۔

مسلمانوں کی ذمہ داری:

- تمام مسلمانوں اور آزادی پسندوں پر فرض ہے کہ وہ مظالم کی مذمت کریں اور ایران کے اسلامی نظام کا دفاع کریں۔

عرب ممالک کا کردار:

- عرب ممالک کو عرب لیگ، خلیجی تعاون کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم کے تحت باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے چاہئیں۔

انہیں اقوام متحدہ سے اسرائیل اور امریکہ کے جرائم کی مذمت اور جنگ بندی کی کوششوں کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

خلیجی ممالک کے لیے خطرات:

- جنگ کے پھیلاؤ اور ایران کے جوہری مراکز پر حملے سے خلیجی ممالک کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

- بوشہر کے جوہری مراکز پر حملے سے نکلنے والی تابکاری سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، کویت اور بحرین کو متاثر کرے گی۔

- خلیج فارس کا آلودہ ہونا عرب ممالک کے لئے اور خلیج فارس میں تجارت تبادلوں کے حوالے سے بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

اسرائیل کی تباہی:

- ایران کے میزائل حملے اسرائیل کے داخلی محاذ کو تباہ کر دیں گے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں آبادکار فرار ہو رہے ہیں۔

- اسرائیل ہمیشہ کی طرح جنگ کا آغاز کرنے والا ہے، لیکن اب وہ جنگ ختم کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

- امام خامنہ ای کی فیادت میں ایران کی فتح یقینی ہے۔

وحدت کی اہمیت:

- ملت ایران وحدت و یکجہتی کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور وہ ولی فقیہ کے گرد متحد ہے، تمام مسلمانوں کو دشمن کے مقابلے کے لئے اسلامی اتحاد قائم کرنا چاہیے۔

- ولی امر مسلمین کی پیروی، اسلامی وحدت و استقامت کی برکت سے کفار پر فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha