22 جون 2025 - 09:58
جوہری سلامتی کے قومی مرکز کا فردو، نطنز اور اصفہان پر حملے کے بعد جاری کردہ اعلامیہ

آج صبح امریکہ کی جارحیت کے بعد، جوہری سلامتی کے قومی مرکز نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری مراکز کے ارد گرد رہائش پذیر عوام کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری مراکز پر امریکی جارحیت کے بعد جوہری سلامتی کے قومی مرکز نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے:

فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری مراکز پر مجرم امریکہ کے حملے کے بعد، جو کہ این پی ٹی معاہدے سمیت بین الاقوامی قوانین اور جوہری سلامتی و تحفظ سے متعلق دیگر بین الاقوامی ضوابط کی خلاف ورزی ہے، اس مرکز نے مذکورہ مقامات کے ارد گرد ممکنہ تابکاری کے پھیلاؤ کے بارے میں فوری طور پر ضروری تحقیقات کی ہیں۔

اطلاع دی جاتی ہے کہ پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی اور انتظامات کے ساتھ ساتھ تابکاری مواد کے پتہ لگانے والے نظامات کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے ڈیٹا کی روشنی میں، تابکاری آلودگی کی کوئی علامت ریکارڈ نہیں کی گئی ہے؛ لہٰذا، مذکورہ مقامات کے ارد گرد رہائش پذیر عوام کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اس سے پہلے ایٹمی توانائی تنظیم نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا: 

امریکی دشمن نے، اپنے صدر کے ذریعے سوشل میڈیا پر، ان جوہری مراکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، حالانکہ یہ سائٹس NPT معاہدے اور سلامتی معاہدات کے تحت مسلسل زیر نگرانی ہیں۔

عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ جنگل کے قانون پر مبنی اس بے ضابطگی کی مذمت کرے اور ایران کے جائز حقوق کے حصول میں اس کا ساتھ دے۔

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم، عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہے کہ دشمنوں کے مکروہ منصوبوں کے باوجود، ہزاروں انقلابی اور پرعزم سائنسدانوں اور ماہرین کی کوششوں سے، اس قومی صنعت کی ترقی کا سلسلہ، جو ہمارے جوہری شہیدوں کے خون کا ثمرہ ہے، کبھی نہیں رکے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم عوام کے حقوق کے دفاع میں، اس ادارے نے قانونی اقدامات سمیت تمام ضروری اقدامات اپنے ایجنڈے میں شامل کر لئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha