بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معمول کی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، حالیہ ایام میں رہبر معظم امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے انہیں دہشت گردانہ حملے اور قتل کی دھمکی دی جس پر عالم اسلام سے مختلف قسم کا رد عمل سامنے آیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، ایران اورعراق میں مراجع تقلید نے امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں اور فضول گوئیوں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دہشت گردانہ اور شرانگیز امریکی دھمکیاں تاریخ کے ان مجرموں کو تباہ کن انجام سے دوچار کریں گی، آیت اللہ مظاہری
مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مظاہری نے امریکی صدر کی حالیہ ہرزہ سرائیوں کے جواب میں پیغام جاری کرکے فرمایا: "اب امریکہ کا بے آبرو صدر نے حماقت اور کمینگی کی بنیاد پر، آزاد اور مقاومت پسند ایرانی قوم اور اس کے بہادر اور طاقتور رہبر کو ہتھیار ڈالنے اور قتل کی دھمکی دینے پر اتر آیا ہے! گویا اسے معلوم نہیں کہ یہ دہشت گردانہ اور خباثت آمیز دھمکیاں تاریخ کے ان مجرموں کے لیے کتنا برا انجام رقم کریں گی۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ علظمی مظاہری کے پیغام کا متن:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحیمِ
"وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ؛
انہوں نے اپنی ترکیب کی اور اللہ نے اپنی ترکیب کی اوراللہ سب سے بہتر ترکیبیں کرنے والا ہے"۔ (آل عمران-54۔)
ہمارے پیارے اسلامی وطن کے خلاف ظالم صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے اور جارحیت کے بعد، جو یقیناً بڑے شیطانِ (امریکہ) کی حمایت اور ہم آہنگی سے کی گئی، اب امریکہ کا بے غیرت صدر، اپنی حماقت اور کمینگی کی وجہ سے، عظیم اور مظلوم، آزاد اور مقاومت پسند ایرانی قوم اور اس کے بہادر اور طاقتور رہبر - جو امت اسلامی کی حفاظت اور ملک کی آزادی و عزت کا محور ہیں - کو ہتھیار ڈالنے اور قتل کی دھمکی دے رہا ہے! اور اسے یہ اندازہ نہیں کہ یہ دہشت گردانہ اور شرانگیز دھمکیاں تاریخ کے ان مجرموں کو کس قسم کے برے انجام سے دوچار کریں گی!
"قُلْ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلَّا إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ وَنَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ أَنْ يُصِيبَكُمُ اللَّهُ بِعَذَابٍ مِنْ عِنْدِهِ أَوْ بِأَيْدِينَا فَتَرَبَّصُوا إِنَّا مَعَكُمْ مُتَرَبِّصُونَ؛ (التوبہ-52)
"فرما دیجیے: تم ہمارے لئے دو بھلائیو (فتح یا شہادت) میں سے ایک کے سوا اور کاہے کا انتظار کر سکتے ہو؟ جبکہ ہم تمہارے لئے اللہ کی طرف سے عذاب کا انتظار کر رہے ہیں، خواہ وہ اس کی اپنی طرف سے ہو، خواہ ہمارے ہاتھوں سے۔ تو تم انتظار کرو، ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والے ہیں۔"
بے شک، مومن، با بصیرت اور بیدار مغز، جہاد پیشہ اور شریف اسلامی ملک ایران کی قوم، خدائے جبار و منتقم پر بھروسہ کرتے ہوئے اور عظیم المرتبت اولیاء اللہ (علیہم السلام) خصوصاً حضرت بقیۃ اللہ الاعظم مہدی موعود (عَجَّلَ اللہُ تَعَالَیٰ فَرَجَہُ الشریف) کی بارگاہ میں توسل کرتے ہوئے - جو مضطر و مستکینوں کا ملجأ و مأویٰ اور فریاد رس ہیں - خداوند تعالیٰ کی قدرت اور انتقام کے ذریعے مجرم اور درندہ صفت دشمنوں پر غالب آئے گی۔ اور اللہ تعالیٰ کی مدد و عنایت سے مزید فتح و سربلندی حاصل کرے گی۔
"فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ؛ (الروم-47۔)
ان سے ہم نے بدلہ لیا اور ایمان والوں کی مدد کرنا ہمارے ذمے ایک لازم الادا حق تھا"۔
والسلام علی جمیع عباد اللہ الصالحین
حسین المظاہری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ