بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، چین نے امریکی صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع میں آگ پر تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے بجائے شعلوں کو ہوا دینا، تیل ڈالنا، دھمکیاں دینا اور دباؤ بڑھانا صرف تنازع کو مزید بھڑکائے گا اور اس کا دائرہ وسیع کرے گا۔
واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مذکورہ بیان امریکی صدر کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ایرانی شہری فوری طور پر تہران سے انخلاء کریں۔
نکتہ:
امریکی ذرائع نے ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کی اصلاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا مطلب بیرونی شہریوں کو تہران سے نکل جانے کا مشورہ دینا تھا۔
ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کے حمل کے بعد ایران کو ہتھیار ڈال کر سامنے آنا ہوگا، اور جب اس کو صہیونیت کے قلب میں شکست کے آثار نظر آئے ہیں ان کا موقف لمحہ بلمحہ بدل رہا ہے اور ایک قسم کی غیر یقینی نفسیاتی کیفیت سے دوچار ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ