16 جون 2025 - 16:09
"تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ ایران کا صہیونی ریاست کے خلاف دفاع میں ساتھ دیں۔"

"عالمی اتحاد علمائے مسلمین کے سابق صدر نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت کے تناظر میں مسلمانوں پر اس کی حمایت کو واجب قرار دیا اور زور دے کر کہا: فلسطین کی خدمت میں کوئی بھی ملک ایران کے برابر نہیں آیا۔"

اہل‌ بیت(ع) نیوز ایجنسی "ابنا"  کے مطابق، عالمی اتحاد علمائے مسلمین کے سابق صدر اور معروف سنی عالم دین احمد الریسونی نے کہا ہے کہ:

صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف، تمام مسلمانوں پر ایران کی حمایت واجب ہے۔

انہوں نے کہا کہ:

  • اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک کسی بھی ملک نے فلسطینی کاز کے لیے اتنی وفاداری اور قربانی نہیں دی، جتنی ایران نے دی ہے۔

  • عرب اور اسلامی ممالک، خواہ انفرادی طور پر ہوں یا اجتماعی طور پر، ایران کی مانند فلسطین کے لیے خدمات انجام نہیں دے سکے۔

  • واضح رہے کہ عالمی اتحاد علمائے مسلمین ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر دوٹوک مؤقف رکھتا ہے، اور اسرائیل کو تسلیم کرنا تمام مسلمانوں کے لیے ناقابلِ قبول اور خیانت قرار دیتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha