14 جون 2025 - 04:28
پتھر کو وہیں لوٹا دو جہاں سے کہ وہ آیا ہے، آیت اللہ جوادی آملی

آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کئی شہریوں اور فوجی کمانڈروں کی شہادت پر ایک پیغام میں صہیونی ریاست کو فیصلہ کن اور متحدہ جواب دینے اور اور جارحیت کے مقابلے کے سلسلے میں صاحب غدیر (حضرت امیرالمؤمنین (علیہ السلام)) کے احکامات کی تعمیل پر زور دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے صہیونی ریاست کی جارحیت اور کئی شہریوں اور فوجی کمانڈروں کی شہادت کے سلسلے میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالمی برادری اور دانشور ایرانی بخوبی جانتے ہیں کہ خدائے سبحان نے اسرائیل کے بارے میں فرمایا:

"لاَ تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَی خَائِنَةٍ مِنْهُمْ؛

تم ہمیشہ ان کے دلوں میں چھپے ہوئے خیانوں (بغض، کینہ اور سازش) کو دیکھتے رہو گے۔"  (سورہ آل عمران: 118۔)

یہ بے لگام اور بے قابو ٹولہ نہ غزہ کے اور اس کے معصوم بچوں کی حدود کا احترام کرتا ہے، اور نہ ہی امتِ اسلامی کی عزت و حرمت کا خیال رکھتا ہے۔

ہمارا فرض ہے کہ ہم صاحبِ غدیر (حضرت امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب (علیہ السلام) کے حکم کی پیروی کرو، جنہوں نے فرمایا: "رُدُّوا الْحَجَرَ مِنْ حَیْثُ جَاءَ؛ پتھر کو اسی جگہ لوٹا دو جہاں سے کہ آیا ہے"؛—اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے، اتحاد اور مقاومت کے ساتھ، ہر ظلم کا جواب دو۔

میں ایٹمی سائنسدانوں، اسلام کے بہادر کمانڈروں، خواتین اور بچوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha