13 مئی 2025 - 00:02
نجف اشرف: آیت اللہ جوادی آملی کی آیت اللہ سیستانی سے اہم ملاقات / دو عالی قدر مراجع کی ملاقات میں قرآنی تحفہ

آیت اللہ العظمی جوادی آملی _ جو عتبات مقدسہ کی زیارت کی غرض سے عراق کے دورے پر ہیں، ـ نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آمُلی ـ جو مقاومت مقدسہ کی زیارت کی غرض سے عراق کے دورے پر ہیں ـ نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انتہائی روحانی اور خلوص بھرے ماحول میں انجام پائی اور دو مراجع تقلید نے عالم اسلام کے اہم دینی، ثقافتی اور سماجی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے علمی اور روحانی مقام و منزلت کو  خراج تحسین پیش کیا اور امت مسلمہ کے اتحاد اور شیعہ معاشروں کی راہنمائی میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

نجف اشرف: آیت اللہ جوادی آملی کی آیت اللہ سیستانی سے اہم ملاقات / دو عالی قدر مراجع کی ملاقات میں قرآنی تحفہ

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے اس ملاقات سے خوشی کا اظہار کیا اور آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی علمی اور تفسیری خدمات کی قدردانی کی۔

آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اس ملاقات کے موقع پر اپنی 80 جلدوں پر مشتمل نفیس اور عمدہ تفسیر "تسنیم" کا تحفہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کو پیش کیا۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے خاص احترام کے ساتھ یہ علم کاوش وصول کر دی اور اس چالیس سالہ کوشش کو خراج تحسین پیش کیا۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے اس زندہ جاوید کاوش کی تعریف کرتے ہوئے، تفسیر "تسنیم" کو عالم تشیّع کے لئے باعث اعزاز و افتخار قرار دیا اور دینی علوم میں قرآن کریم کے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: اہل بیت (علیہم السلام) کی احادیث کو قرآن کریم کے سامنے پیش کرنا چاہئے، کیونکہ یہ احادیث صرف اسی صورت میں قابل عمل و استناد ہیں جب وہ قرآن سے مطابقت اور موافقت رکھتی ہوں۔

انھوں نے عالم تشیّع کے حوزات علمیہ کے باہمی اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم کے بارے میں ہماری رائے، حوزہ علمیہ نجف کے بارے میں ہماری رائے سے مختلف نہیں ہے، اور ہم اپنی طاقت کے مطابق دونوں کو حوزات علمیہ کی خدمت کریں گے۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے کہا: میں آپ کی کاوشوں اور آپ کی علمی شخصیت سے واقف ہوں، ہم نے آپ کے اوصاف اور علمی کاوشوں کے بارے میں بہت سنا تھا، لیکن سننا کہاں اور دیکھنا کہاں؟

اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے مقام و منزلت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: آپ شیعیان اہل بیت(ع)، اور ملت عراق کے لئے مہربان اور ہمدرد باپ کی حیثیت رکھتے ہیں، آپ کا وجود عالم اسلام کے لئے عظیم نعمت ہے۔

انھوں نے عراق کے معاشرتی نظام کے تحفظ اور تکفیری دھاروں کے مقابلے میں مرجعیت کے کردار کو تاریخی اور زندہ جاوید قرار دیا اور کہا: حوزہ علمیہ نجف، بالواسطہ طور پر بھی اور بلا واسطہ طور پر بھی، امت مسلمہ کے لئے عظیم بھلائیوں کا سرچشمہ رہا ہے۔  

مختلف ذرائع ابلاغ اور دینی و مذہبی حلقوں کی نے اس ملاقات کا خیر مقدم کیا اور اس خوشگوار واقعے کو دینی مراجع کے درمیان علمی یکجہتی اور اتحاد کی طرف اہم قدم قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha