پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں
-
پنجاب: سیلاب کے باعث جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کو بند کردیا گیا
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کومتبادل راستوں سےگزارا جارہا ہے
-
سیلاب متاثرین ریلیف پیکج: وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان
سیلاب سے متاثر ہونے والے آخری شخص کی گھر واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم کا قوم سے خطاب
-
دریائے سندھ گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
کشمور: دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر گزشتہ دو روز سے اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں 70 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
-
جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کےلیے گھر بنائے جانے کا مطالبہ کردیا۔
-
پاکستان
پنجاب:بند ٹوٹنے کا خطرہ، جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا
بند ٹوٹنے کے خطرے کے باعث جلالپور پیروالا شہرکو خالی کرنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔
-
پاکستان
پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
-
پاکستان
خوفناک سیلابی ریلا ملتان ڈویژن میں داخل
دریائے چناب کا خوفناک سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں داخل ہو چکا ہے، جس کے ساتھ ہی تباہی کی نئی لہر نے درجنوں بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
-
بھارت نے پاکستان کو ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا
بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کر دیا۔
-
پاکستان
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 881 ہوگئی: این ڈی ایم اے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
-
پنجاب میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی، 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر، 2200 دیہات متاثر
سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر ساڑھے 7 لاکھ افراد اور 5 لاکھ مویشیوں کا انخلا کیا گیا، حکومت کی ساری توجہ انسانی جانوں کو محفوظ کرنےمیں ہے: پی ڈی ایم اے
-
10 لاکھ کیوسک پانی آیا تو گزار لیں گے، نیوی اور فوج سے مدد لی ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سکھر بیراج پہنچ گئے، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، شرجیل میمن و دیگر وزراء بھی وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ تھے۔
-
بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑدیا
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔
-
ملتان میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی
کڑی جمنداں میں 107 ملی میٹر، چونگی نمبر 9 پر 83 ملی میٹر، سمیجہ آباد میں 53، سورج میانی 41، پرانا شجاع آباد روڈ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
-
لاہور میں موسلادھار بارش، شہر کی سڑکوں پر مزید پانی کھڑا ہوگیا، اربن فلڈنگ کی صورتحال
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے سڑکوں پرپانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا۔
-
دریائے سندھ میں منگل، بدھ کی رات سیلاب کا خدشہ، 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ
ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر دریا کے گرد بند اور نہری نظام کی کڑی نگرانی کی جائے، مراد علی شاہ۔
-
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛
پاکستان: دریائے سندھ میں بھی شدید سیلاب کا خطرہ / دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب
پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے، 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے / بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب میں 39سال کا بدترین سیلاب، بڑے پیمانے پر تباہی جاری، خطرات برقرار، 1400بستیاںزیر آب، 10لاکھ افراد متاثر، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ، اموات 12ہوگئیں۔
-
سیلابی تباہ کاریاں: یقین ہے قوم مشکلات کا حوصلے سے مقابلہ کرے گی، صدر زرداری
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور بارشوں سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
-
چناب میں سیلاب: ملتان شہرکو بچانے کیلئے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات شروع کردی۔
-
پاکستان
پنجاب کے بالائی حصوں میں مزید طوفانی بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا
عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورت حال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
پنجاب: ہیڈ قادرآباد کو بچانے کیلیے دریائےچناب کے 2 بند دھماکے سے اڑا دیے گئے
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی اور چناب میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی
-
پاکستان
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، فوجی ترجمان
فوج کے تمام جوان اور افسر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ’عوام اور افواج ایک ہی ہیں، کوئی قوت دراڑ نہں ڈال سکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم کی اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت
پیشگی اطلاع پہنچانے کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے، وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت
-
پاکستان میں سیلاب کے خطرے پر فوج کی امدادی خدمات کے لیے طلب
پنجاب حکومت نے تین بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کے پیش نظر مسلح افواج کو امدادی اداروں کی معاونت کے لیے طلب کر لیا ہے۔
-
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛
کے پی میں سیلاب کی تباہ کاریاں، لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری، بونیر میں 190 افراد کی نماز جنازہ / تابوت کم پڑگئے
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ملبے سے لاشیں نکالنےاور اموات۔ بارشی جاری ہیں، رابطہ پلوں اور سڑکوں کے بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات/ بونیر، تورغر، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ اور بٹگرام کے متاثرہ علاقوں میں ہر طرف تباہی، قیامت صغریٰ کا منظر، فضا سوگوار، بونیر کے متاثرہ علاقوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی 190افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی / ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 351 ہوگئی ہے۔