30 اگست 2025 - 16:30
لاہور میں موسلادھار بارش، شہر کی سڑکوں پر مزید پانی کھڑا ہوگیا، اربن فلڈنگ کی صورتحال

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے سڑکوں پرپانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لاہور میں راوی پل، مال روڈ، گلبرگ، ڈیوس روڈ اور گڑھی شاہو سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی اور تیزبارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

شہر میں دریائے راوی کے سیلابی پانی کے بعد اب شدید بارش نے سڑکوں پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ کردیا۔

دوسری جانب ننکانہ صاحب اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کے باعث شہر کی متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جب کہ بارش کے باعث گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ چیچہ وطنی، ڈی آئی خان، اوکاڑہ، وزیر آباد شہر اور ملحقہ علاقوں میں بارش، وہاڑی کے نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha