اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کشمور دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر گزشتہ دو روز سے اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں 70 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر اس وقت پانی کی آمد 6 لاکھ 12 ہزار 269 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 82 ہزار 942 کیوسک ہے۔ پانی کی تیز رفتاری کے باعث دریائے سندھ کا بہاؤ حفاظتی بندوں سے ٹکرا رہا ہے جس سے کچے کے سینکڑوں دیہات زیرِ آب آگئے ہیں اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 15 ستمبر کو دریائے سندھ گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ 12 گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ