ایل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کےلیے گھر بنائے جانے کا مطالبہ کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے قریب قاسم بیلہ میں ریلیف کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہم سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے گھر بنائے جائیں، وزیراعظم سے درخواست ہے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مالی مدد کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں جان بچانا، دوسرے مرحلے میں ریلیف فراہم کرنا اور تیسرے مرحلے میں لوگوں کو ان کے گھروں میں واپس بسانا ہے۔
آپ کا تبصرہ