3 ستمبر 2025 - 17:07
بھارت نے پاکستان کو ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کر دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو مطلع کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 

بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اورفیروز پورزیریں میں اونچےدرجے کے سیلاب کی اطلاع ہے۔ 

 بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں دریائے توی میں مقبوضہ جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے۔ 

دوسری جانب دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے خطرناک سیلابی ریلہ چھوڑے جانے کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر 5 لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ داخل ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5 ستمبر تک دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوگا جبکہ دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ مستحکم ہوگیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا۔

وزارت آبی وسائل نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے دریائے چناب میں اخنور کے مقام سے پانی چھوڑا ہے جس کے سبب ہیڈ مرالہ پر پانی کا شدید دباؤ آ سکتا ہے۔

ہیڈ مرالہ سے ہیڈ خانکی کے درمیان پانی کے شدید دباؤ کے باعث گجرات اور وزیرآباد کے اطراف دیہات زیر آب آسکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج اور چناب کے بہاؤ میں مزید اضافے ہوگا، ہریکے زیریں اور مناور توی میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلابی سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں، دریائے ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سول انتظامیہ پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

دریاؤں میں پانی کا بہاؤ

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 49 ہزار کیوسک اور خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے۔ قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 48 ہزار کیوسک اور ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 94 ہزار کیوسک ہے۔

گزشتہ 8 گھنٹوں میں دریائے چناب کے بہاؤ میں 4 لاکھ کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے راوی جسر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 89 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 55 ہزار اور سائفن کے مقام پر 56 ہزار کیوسک ہے۔ بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک اور سدھنائی کے مقام پر پانی کا 1 لاکھ بہاؤ 61 ہزار کیوسک ہے۔

آئندہ 2 روز میں دریائے راوی کے بہاؤ میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha