اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ملتان شہر اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تیز بارش کے باعث ٹیپو سلطان کالونی، حسن پروانہ، رشید آباد اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اندرون شہر بھی کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
ترجمان واسا کے مطابق کڑی جمنداں میں 107 ملی میٹر، چونگی نمبر 9 پر 83 ملی میٹر، سمیجہ آباد میں 53، سورج میانی 41، پرانا شجاع آباد روڈ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ شہربھرمیں رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش کا اسپیل3 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب ملتان میں دریائے چناب پر آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑا سیلابی ریلا متوقع ہے جس کے بعد متعدد مقامات سے آبادی کو نقل مکانی کرائی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ