بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مسعود پزشکیان نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شام 24 ستمبر 2025 کو نیویارک کے دورے کے پروگرام کے سلسلے میں فن لینڈ کے صدر "الیگزینڈر اسٹب" (Alexander Stubb) سے ملاقات میں کہا: میں ہمیشہ ایران کے اندر یکجہتی کی تقویت اور دنیا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔
انھوں نے کہا: "یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عمل ہمارے منشا کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکا، یہاں تک کہ آج ہم تین یورپی ممالک کی طرف سے اسنیپ بیک میکانزم کے نفاذ کی کوششوں کے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
صدر نے کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اس لئے ہمیں اس حوالے سے شفافیت میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا: امریکہ اور یورپی ممالک نے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی اور امریکہ اور اسرائیل نے مذاکرات کے دوران ایران پر فوجی حملے کئے؛ اس تجربے کی وجہ سے مغرب کے بارے میں بداعتمادی کی فضا قائم ہوئی ہے، لیکن ہمارا یقین ہے کہ سفارت کاری ہی اس عدم اعتماد کو دور کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔
پزشکیان نے مزید کہا کہ یکطرفہ پن (Unilateralism) سے پرہیز اور کثیرالجہتیت (Multilateralism) کا فروغ اور بین الاقوامی تعاملات کو بہتر بنانے اور مضبوط کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی تنظیموں، خاص طور پر اقوام متحدہ، کو امن و سکون قائم کرنے اور برقرار رکھنے کے حوالے سے زیادہ ذمہ دارانہ عمل کرنا چاہئے اور خاص طور پر صہیونی ریاست کے جرائم روکنے کے لئے مؤثر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
فن لینڈ کے صدر نے بھی اس ملاقات میں زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی ماحول میں مشکلات پر قابو پانے کا واحد ذریعہ سفارتی ماحول میں بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم ہے۔
انھوں نے کہا: ہمیں حقیقی کثیرالجہتیت کی ضرورت ہے اور ہمیں یکطرفہ دور سے گذرنے کے اس مرحلے میں کثیر قطبی دنیا کو کثیرالجہتیت کی جگہ لینے کی اجازت نہیں دینی چاہئے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ