2 جنوری 2026 - 00:35
الحاج قاسم سلیمانی کی اہم ترین خصوصیات

سرکاری عہدیداروں اور عوام نے مختلف شعبوں میں الحاج قاسم کی اہم ترین خصوصیات بیان کیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اہم ترین قومی اور فوجی حکام نے آج (جمعرات) رات جنرل سلیمانی کی چھٹی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر مختلف شعبوں میں الحاج قاسم کی خصوصیات بیان کیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے شہید سلیمانی کی ذاتی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا:" ایمانداری، جرأت، اخلاقیات، اجتماعیت، قومی اور عالمی نقطہ نظر اور مظلوموں کا دفاع ہمارے اس عظیم بھائی کی خصوصیات میں سے ہیں۔"

الحاج قاسم سلیمانی کی اہم ترین خصوصیات

عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے بھی شہداء کو نمونۂ عمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: "آپ کے دفتر اور گھر میں الحاج قاسم کی تصویر لگی ہوئی ہے، اگر ہم ان شہداء کی صحیح معنوں میں قدر کریں گے تو ہم کبھی بھی ان کے اصولوں کے خلاف نہیں ہوں گے، بلکہ ہمیں ان کے راستے اور کردار کے مطابق آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔"

سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے وزیر، حسین سیمائی صراف نے کہا: "ہم ان کے راستے پر گامزن رہنے کے لئے کوشاں ہیں؛ جو ہمارے پیارے ایران کی خدمت اور قربانی کا راستہ ہے۔"

الحاج قاسم سلیمانی کی اہم ترین خصوصیات

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے  ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل احمد وحی نے کہا: "شہید سلیمانی دل و جان سے عوام اور امت مسلمہ کی خدمت کرتے رہے ہیں۔"

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے شہید سلیمانی کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "چونکہ شہید سلیمانی اپنے عمل میں مخلص تھے، اسی لئے تمام دلوں کے محبوب بن گئے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha