25 ستمبر 2025 - 13:06
اسنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کی صورت میں، مذاکرات بے معنی ہو جائیں گے، صدر پزشکیان

صدر ایران نے ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا: مغربی ممالک کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا ثبوت دینا چاہیے، اگر اسنیپ بیک میکانزم فعال ہؤا تو مذاکرات بے معنی ہو جائیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے دورہ نیویارک کے پہلے دن کے پروگرام کے تسلسل میں بدھ کو مقامی وقت کے مطابق ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پزشکیان کی دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلے میں انجام پائی۔

صدر نے اس ملاقات میں زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اعتقادی اصولوں اور واضح سیاسی نقطہ نظر کی بنیاد پر کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے درپے نہیں رہا ہے اور نہ ہی رہے گا؛ اور مغربی ممالک کے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں بدگمانی غلط فہمیوں اور صہیونی ریاست کی بے بنیاد تشہیری مہم کا نتیجہ ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر اسنیپ بیک میکانزم فعال ہوگیا تو پھر بات چیت بے معنی ہو جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا: مغربی ممالک کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا ثبوت دینا چاہئے تاکہ باہمی افہام و تفہیم کی کوئی بنیاد ہی قائم ہو سکے۔ موجودہ صورت حال مغربی فریق کے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

ناروے کے وزیراعظم نے بھی اس ملاقات میں زور دے کر کہا کہ مغربی ممالک مشکلات حل کرنے کے خواہشمند ہیں!

ان کا کہنا تھا افہام و تفہیم اور خدشات دور کرنے کے لئے حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسی صورت میں اسنیپ بیک کو روکنا ممکن ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha