بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کوآرڈینیٹر، بریگیڈیئر جنرل پاسدار ایرج مسجدی نے دفاع پریس سے گفتگو کرتے ہوئے محور مقاومت (محاذ مزاحمت) کی صلاحیتوں کے بارے میں کہا: مقاومت و مزاحمت کا محاذ آج بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر ایک بہت طاقتور قوت بن چکا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ جنگ کی شدت اور بعض کمانڈروں کی شہادت کی وجہ سے کمزور ہو جائے۔
بریگیڈیئر جنرل مسجدی نے زور دیا: تحریک مقاومت، اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح، ایک طاقتور، بالیدہ اور بڑھتی پنپتی اور ترقی کرتی ہوئی تحریک ہے۔ اسلامی جمہوریہ آج گذشتہ دہائیوں سے زیادہ مضبوط ہے اور تحریک مقاومت بھی ایسی ہی ہے۔
سپاہ قدس کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا: جنگ میں پیشقدمی بھی ہے اور پسپائی بھی ہے، کچھ افراد شہید بھی ہوتے ہیں جو جنگ کی فطرت کا تقاضا ہے؛ لیکن خطے میں اسلامی مقاومت کی تحریک آج ایک طاقتور مجموعہ ہے جسے نہ استکبار اور نہ صہیونیت، غرضیکہ کوئی بھی کمزور نہیں کر سکتا۔
بریگیڈیئر جنرل پاسدار ایرج مسجدی نے ایران پر دشمن کی طرف کی زمینی جارحیت کی دھمکی اور دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے قدس فورس کی تیاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا: اگر امریکی کوئی بھی قدم اٹھانا چاہیں، تو اسلامی جمہوریہ اور مقاومت کی تحریکیں پوری قوت سے میدان جنگ میں اتریں گی اور دشمن کو یقیناً منہ توڑ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا؛ لہٰذا اگر ان میں تھوڑی سی بھی عقل ہو، تو وہ ایسا احمقانہ کام نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ