21 ستمبر 2026 - 11:20
یمن پر حملے کے فیصلے میں ٹرمپ شدید تذبذب کا شکار

امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انصار اللہ کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے معاملے میں شدید تذبذب کا شکار رہے اور حملہ منسوخ کرنے سے پہلے کئی مرتبہ اپنا مؤقف تبدیل کیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ نے انصار اللہ کے خلاف حملے کے معاملے پر متعدد بار اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور بالآخر کارروائی منسوخ کردی۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ٹرمپ انصار اللہ کے خلاف حملے کی مخالفت کر رہے تھے، تاہم جمعرات کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد انہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے حملے کی حمایت کی۔

تاہم حملے کے لیے مقررہ وقت قریب آنے پر ٹرمپ نے ایک بار پھر فیصلہ تبدیل کیا اور کارروائی منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

نیویارک ٹائمز نے مزید رپورٹ کیا کہ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں بھی انصار اللہ کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے گہری ہچکچاہٹ پائی جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha