امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکہ ایران میں بھی وینزویلا جیسا منصوبہ نافذ کرنا چاہتا تھا، ایرانی وزیر کارجہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں بھی وہی منصوبہ دہرانا چاہتا تھا جو اس نے وینزویلا میں آزمایا، تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
-
وینزویلا پر امریکی حملے، ایران کا سلامتی کونسل سے فوری اقدام کا مطالبہ
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی فضائی حملوں کو وینزویلا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیا۔
-
ٹرمپ کی ہٹ دھرمی اور من مانیاں جاری،ونزوئلا کے فضائی حدود بند
ونزوئلا کی حکومت نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ونزوئلا کی فضائی حدود سے متعلق بیانات ضدیت، ہٹ دھرمی اور من مانی ہیں۔
-
امریکا غزہ میں ایک بڑا فوجی اڈہ قائم کرے گا
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکا غزہ میں ایک بڑے فوجی اڈے کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، یہ اڈا نوار غزہ کی سرحد کے قریب ہوگا، یہ بات اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحرونوت نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔
-
جلد ہی بین الاقوامی فورس غزہ میں تعینات ہوگی:ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک بین الاقوامی فورس بہت جلد غزہ میں تعینات کی جائے گی جو علاقے میں استحکام اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرے گی۔
-
اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
امریکی جریدے دی انٹرسیپٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ختم ہوئی تو اس کا سب سے زیادہ نقصان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہوگا۔
-
حماس کو غیر مسلح کریں گے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے باعث ایران اب پہلے جیسا طاقتور نہیں رہا۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو امریکہ اس پر دوبارہ حملہ کرے گا۔
-
عراقچی کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب،نیک نیتی کا جواب دیں گے،ظلم کا مقابلہ کریں گے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے منگل، 22 مهر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز کنسٹ (اسرائیلی پارلیمان) اور شرم الشیخ میں دیے گئے بیانات پر سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایکس (X) پر لکھا کہ ٹرمپ یا تو صلح کا صدر ہو سکتے ہیں یا جنگ کا ایک ساتھ دونوں ممکن نہیں۔
-
حماس اور اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا:ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔
-
ٹرمپ نے نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک سابق اسرائیلی سفارتکار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کو دباؤ میں آ کر قبول کیا ہے، حالانکہ یہ منصوبہ ان کی مرضی کے خلاف ہے۔
-
نیتن یاہو کبھی نہیں چاہتا تھا کہ حماس غزہ امن منصوبہ قبول کرے
سابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نِد پرائس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے وہ سب کچھ کیا جو اُن کی طاقت میں تھا تاکہ حماس کے کسی معاہدے یا منظوری کے امکانات ختم کر دیے جائیں۔