15 ستمبر 2026 - 14:41
اسرائیلی حیران ہیں؛ اسرائیلی فوج ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہو سکتی ہے، سابق امریکی سفارتکار + ویڈیو

سابق امریکی سفارتکار نے کہا: اسرائیلی اپنی زندگی کی تمام جہتوں اور عناصر میں خودکشی کر رہے ہیں۔ یہ ریاست بین الاقوامی حمایت کھو گئی ہے اور ایک قابل نفرت عنصر بن گئی۔ بڑی تعداد میں اسرائیلی دانشور اور ماہرین الٹی نقل مکانی کر رہے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ فوجی کمانڈر بھی فوج میں ٹوٹ پھوٹ سے دچار ہونے کے خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔ ہم اسرائیل میں گہری دراڑیں دیکھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سابق امریکی سفارتکار اور سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر چاس فری مین (Chas W. Freeman) نے ایک انٹرویو میں کہا:

میرا خیال ہے کہ اسرائیلیوں کی دی گئی فرصت ختم ہونے کو ہے۔ اسرائیل اپنی زنندگی کی تمام جہتوں مں خودکشی کر رہا ہے۔

یہ ریاست اپنی بین الاقوامی حمایت کھو چکی ہے اور اب ایک قابل نفرت ریاست بن گئی ہے۔

نیز، ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس ریاست سے دانشوروں اور ماہرین کی نقل مکانی میں اضافہ ہؤا ہے۔

ہم اسرائیلی فوج کو دیکھتے ہیں کہ ہر روز، پہلے سے زیادہ، پریشان حالی سے دوچار ہو رہی ہے؛ یہاں تک کہ اس کے چیف آف اسٹاف نے بھی خبردار کیا ہے کہ شاید 'اسرائیلی فوج شکست و ریخت اور ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہوجائے'

ہم اسرائیل میں گہری دراڑیں دیکھ رہے ہیں: ان لوگوں کے درمیان جو 'یہودی جمہوریت' کے خواہاں ہیں اور ان کے درمیان جو حکمران فاشسٹ آمریت سے ڈرتے ہیں۔

ایک ہولوکاسٹ فلسطینیوں کے خلاف جاری ہے۔

لوگ مصنوعی ذہانت کے ان کاموں سے فکرمند ہیں اور یہ بھی غیر انسانی ہے؛ اور یہ کام بھی اسی وقت اسرائیل میں انجام پا رہا ہے۔ وہ مصنوعی ذہانت کو وسیع پیمانے پر عوام کے قتل عام کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ انتہائی شدید اخلاقی مسائل بھی یہاں تکلیف دے رہے ہیں؛ اور ہر روز زیادہ سے زیادہ افراد اس مسئلے میں شک و تذبذب کا شکار ہو رہے ہیں کہ کیا اسرائیل اپنی 80ویں یوم تاسیس کو ـ جو کہ چند سال بعد آ رہی ہے ـ دیکھ سکیں گے یا نہیں!

اسرائیلی ہمیشہ پوچھتے رہتے تھے کہ "فلسطینیوں کو کہاں جانا چاہئے؟"

اب انہیں یہ سوچنا چاہئے کہ "یہودیوں کو بالآخر کہاں جانا ہے؟۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha