17 اگست 2026 - 18:03
ناسا کے سیٹلائٹس نے آرامکو کی جلنے کے نشانات کو بے نقاب کر دیا ہے + تصاویر

سیٹلائٹ کی نئی تصاویر نے گذشتہ ہفتے جازان میں سعودی آرامکو کے آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے اثرات سے پردہ اٹھایا ہے اور تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں میں آتشزدگی کے نمایاں کر دیئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایک مصری نگران معلوماتی اکاؤنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ کم ریزولوشن والی نئی سیٹلائٹ تصاویر میں گذشتہ ہفتے جنوبی سعودی شہر جازان میں آرامکو کے آئل ریفائنری پر ڈرون حملوں کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، سیٹلائٹ تصاویر میں تیل ذخیرہ کرنے والے متعدد ٹینکوں کے ارد گرد مشکوک آتشزدگی کے نشانات دکھائی دے رہے ہیں، اگرچہ خود ٹینک بظاہر محفوظ اور غیر متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

ناسا کے سیٹلائٹس نے آرامکو کی جلنے کے نشانات کو بے نقاب کر دیا ہے + تصاویر

جازان آئل ریفائنری، ـ جو آرامکو کی ملکیت ہے اور اس کی روزانہ پیداواری صلاحیت چار لاکھ بیرل ـ اس کمپنی کے کلیدی اور تزویراتی منصوبوں میں سے ایک اور جنوب مغربی سعودی عرب میں صنعتی ترقی کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔

اس بڑے کمپلیکس میں تقریباً 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جو تیل صاف کرنے کے علاوہ بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ اور پیٹرو کیمیکل سہولیات پر بھی مشتمل ہے اور اسے آرامکو کے جدید اور مربوط ریفائنریوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ناسا کے سیٹلائٹس نے آرامکو کی جلنے کے نشانات کو بے نقاب کر دیا ہے + تصاویر

جازان ریفائنری کو پہلی بار 20 دن قبل یمنی مسلح افواج نے نشانہ بنایا تھا، جس سے کمپلیکس کے گیس والے حصے اور ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کے علاقے کو نقصان پہنچا اور تنصیب بند ہو گئی تھی۔

اس ریفائنری کی تزویراتی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ پچھلے دو ہفتوں میں اسے کئی بار یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آخری حملہ گذشتہ ہفتے جمعرات کو ہؤا، جس میں دو ڈرون اس تنصیب سے ٹکرائے۔

رپورٹس کے مطابق، آرامکو کا منصوبہ تھا کہ مرمت ایک ہفتے میں مکمل کر لے اور بتدریج ریفائنری کا کام دوبارہ شروع کر دے، لیکن آج کے حملوں سے یہ کام ممکنہ طور پر مؤخر ہو جائے گا۔

ان مسلسل حملوں نے، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں بحران کے ساتھ ساتھ، مشرق وسطیٰ کی تیل کی تنصیبات کی سلامتی اور عالمی توانائی منڈیوں پر اس کے اثرات کے بارے میں خدشات میں زبردست اضافہ کیا ہے۔

نئی سیٹلائٹ تصاویر ان خطرات کے جاری رہنے اور سعودی تیل کے بنیادی ڈھانچے پر ان کے اثرات کو نمایاں کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha