28 جولائی 2026 - 08:40
مآخذ: ابنا
 سعودی عرب کے الزامات یمن کی کارروائیوں کے بعد بوکھلاہٹ کا نتیجہ

یمن کی تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کی جانب سے عائد کیے گئے حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات یمنی افواج کے جیزان اور ینبع پر حملوں کے بعد سعودی قیادت کی بوکھلاہٹ اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کی جانب سے عائد کیے گئے حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات یمنی افواج کے جیزان اور ینبع پر حملوں کے بعد سعودی قیادت کی بوکھلاہٹ اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔

انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایران اور دیگر ممالک پر الزامات لگانا دراصل یمن کے محاصرے کی ذمہ داری سے فرار حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی بیانات کا مقصد عراق میں مزاحمتی قوتوں کے اسلحے کے معاملے پر دباؤ ڈالنا اور امریکی پالیسیوں کی حمایت کرنا ہے، جیسا کہ لبنان میں بھی اسی نوعیت کی حکمتِ عملی اختیار کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یمن کی وزارتِ دفاع کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ سعودی وزارتِ دفاع اور وزارتِ خارجہ کے بیانات کا مقصد یمنی ڈرون حملوں کو روکنے میں اپنے فضائی دفاعی نظام کی ناکامی کو چھپانا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یمن نے کشیدگی میں کمی کے عرصے کے دوران سعودی خلاف ورزیوں پر طویل عرصے تک صبر کیا، تاہم اب ریاض کو یمن کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے فضائی اور بحری محاصرہ ختم کرنا، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں کھولنا، تجارت بحال کرنا، قیدیوں کو رہا کرنا اور یمن کو اپنے تیل کے وسائل سے استفادہ کرنے کا حق دینا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha