31 جولائی 2026 - 01:54
ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کی پیشرفت سے مایوس؛ اپنے مشیروں کو گالیاں دیں!

ایک عبرانی ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں ناکامیوں نے ٹرمپ اپنے مشیروں پر چلّا چلّا کر برس پڑا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ عبرانی چینل i13 نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کی صورتحال سے متعلق رپورٹ حاصل کرنے کے لیے ایک اجلاس میں امریکی سیکیورٹی حکام کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا، ان پر برس پڑا، انہیں گالم گلوچ کا نشانہ بنایا اور مربوط  حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ان پر سخت غصہ جھاڑ دیا۔

امریکی حکام کے دعوے کے مطابق، ٹرمپ نے اس اجلاس میں بعض سیکیورٹی حکام پر لفظی حملہ کیا، ان پر چیخا اور انہیں گالیاں دیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اس بات پر شدید مایوس اور طیش میں ہے کہ اس کی سیکیورٹی ٹیم ایک "واضح حکمت عملی" پر اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

این بی سی نیوز نے اس سے قبل بھی رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ کو توقع تھی کہ ایران بہت جلد مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا لیکن تنازع جاری ہے اور اس کی انتظامیہ کے اندر اس بارے میں کوئی واضح اتفاق رائے نہیں ہے کہ اگلا قدم کیا ہونا چاہئے۔

صدر کے ایک اتحادی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ ٹرمپ کو توقع نہیں تھی کہ یہ تنازع اتنے طویل عرصے تک جاری رہے گا۔

مذکورہ شخص نے کہا: "صدر پریشان ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ کو اندازہ تھا کہ ایک معاہدے کے لئے ایرانیوں کو راضی کرنا اتنا مشکل ہو گا۔"

ایک اور امریکی اہلکار جس نے اپنا نام ظاہر ہونے کی شرط پر کہا کہ مہینوں کی جنگ کے بعد انتظامیہ کا سب سے بڑا مسئلہ معاملات کے انتظام پر ٹرمپ انتظامیہ کے اندر اتفاق رائے کا فقدان ہے۔

این بی سی نے رپورٹ دی کہ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران اس قدر مایوس ہؤا کہ طیش میں آ گیا کہ "آپے سے باہر ہو گیاا" اور کمرے میں موجود حکام پر چیخا اور  فحش الفاظ استعمال کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha