بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے منگل کی شام آپریشن نصر2 کا بیان نمبر 41 درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ
﴿فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ﴾
اسلامی ایران کی بہادر اور ظلم کے خلاف جہاد کرنے والی قوم!
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے غیرت مند مجاہدین خدائے متعال کی توجہات اور آپ میدان میں حاضر عوام کی دعائے خیر کے ساتھ، آپریشن نصر 2 کی 24ویں لہر کے امتداد میں، علاقے میں "ریڈآر صفائی مہم" کو جاری رکھتے ہوئے، کویت کے علی السالم امریکی اڈے کے اطراف میں ایک پیشگی انتباہی ریڈار، ایک ریڈاروں کا ٹیکٹیکل سیٹ اپ اور کویت کے جزیرہ بوبیان میں ایک اور ریڈار سسٹم پر حملہ کرکے ان ریڈاروں کو تباہ کر دیا اور اور ان کی آپریشنل صلاحیت کا خاتمہ کر دیا۔
جارحین کو سزا دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ