بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی سول ایوی ایشن کے سربراہ، ابوذر شیرودی عراقی ہوابازی حکام کے ساتھ ورچوئل اجلاس کے بعد کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان ایرانی اور عراقی ایئرلائن کمپنیوں کی جانب سے پروازیں آج (اتوار، 4 اکتوبر) سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
اس سے پہلے امریکی دباؤ پر ایرانی ایئرلائنز کی نجف ایئرپورٹ کے لئے پروازیں روک دی گئی تھیں جس کو عراقی عوام کی جانب سے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔
عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد، کل تہران اور نجف کے درمیان روزانہ 40 پروازوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔
نجف ایئرپورٹ کے حکام نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج شام دو ملکوں کے درمیان تین پروازیں انجام پائیں گی۔
عراقی وزارت نقل و حمل و ہوابازی نے بھی ایرانی ایئرلائنز کمپنیوں کو اطلاع دی ہے کہ وہ اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست ای میل کے ذریعے بھیج سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ